اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیروت میں خوفناک دھماکے کے ایک ہفتہ بعد بھی، ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور لبنانی ہائی ریسکیو بورڈ کے مطابق ،اس دھماکے سے تقریبا 70،000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
العربیہ الجدید ویب سائٹ کے مطابق ، لبنان کی اعلی امدادی کمیٹی کے سکریٹری جنرل ، "محمد خیر" نے صحافیوں کو بتایا کہ بیروت دھماکہ بے انتہا تباہی کا باعث بنا اور ابھی تک ملبہ ہٹانے اور گلے کوچے صاف کرنے کا کام جاری ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بیروت میں ہوئے دھماکے میں ۲۰۰ کے قریب افراد جانبحق ہوئے جبکہ ۶ ہزار زخمی ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲